هفته 24 فروری 2018ء
هفته 24 فروری 2018ء

اہم خبریں

ایل او سی سے ایک خاندان ہجرت کر کے باغ پہنچ گیا

باغ ( دھرتی نیوز ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پربھارتی فوج کی بلاجواز فائرنگ سے تنگ آکر ایل او سی پر واقع گاﺅں خواجہ بانڈی کا ایک خاندان نقل مقانی کر کے باغ شہر پہنچ گیا جہاں وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر رہائش پذیر ہے۔ نقل مقانی کرنے والے خاندان میں بچے خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ متاثرین عبدالرشید اعوان، دلشاد اعوان،لطیف اعوان،خواجہ خورشید،عبدالحمید،خواجہ نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز سے فائرنگ کے سلسلہ میں تیزی آئی ہے بھارتی فوج بھاری گنیں استعمال کررہی ہے ،خواجہ بانڈی،لڑی لڑداراں،سرجی وار،آگی واس کے گاوں بھارتی فائرنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی املاک مال مویشی کو چھوڑ کر رات کی تاریکی میں بچوں اور خواتین کو لے کر باغ پہنچے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی فوج کی دہشت گردی کا نوٹس لے، متاثرین نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے متاثرین کی آبادکاری اور بچوں کی تعلیم اور دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان

مشرف پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف پر خودکش حملے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سلمان ڈار 9 سال سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھاجبکہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ پولیس نےمزید بتایا کہ اس کا نام انتہائی مطلوب ملزموں کی ریڈ بک میں شامل تھااور ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سلمان ڈار پرالزام ہےکہ اس نے 2008 میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے لیے3 خودکش گاڑیاں تیار کی تھیں تاہم ملزم کو نا معلوم مقام پرمنتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل

فیس بک فرینڈ کو گھر بلا کر قتل

انڈیا کے شہر ممبئی میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی ایک فیس بک فرینڈ خاتون کو گھر بلا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 25 سالہ ہریداس نرگود نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے خاتون کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اس نے ملزم سے ہم بستری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے منتظر ہیں تاکہ اس بات کا تعین ہو سکے کہ کیا خاتون کو ریپ کیا گیا تھا یا نہیں؟ پولیس کو شک ہے کہ خاتون کو گلہ گھونٹ کر مارا گیا۔ پولیس نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ یہ خاتون ملزم سے ملنے ان کی گھر گئی تھی اور خاتون نے حال ہی میں ملزم سے فیس بک پر دوستی کی تھی۔ ہریداس نرگود کے ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انھیں خاتون کی لاش ہریداس کے اپارٹمنٹ کے باہر ملی اور انھوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس سے قبل خاتون کو اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ ہریداس نرگود کے مکان کی تلاشی پر خاتون کا موبائل