اتوار 27 مئی 2018ء
اتوار 27 مئی 2018ء

بھارتی فلمی اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

دبئی (دھرتی نیوز) فلمی دنیا میں ایک عرصے تک حکمرانی کرنے والی بھارتی فلمی ادا کارہ سری دیوی پچپن سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔وہ اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں کہ وہاں پر ہی انہیں دل کی تکلیف ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔سری دیوی نے نوے کی دہائی میں فلمی کیریر کا آغاز کیا اور سینکڑوں فلموں میں کام کیا جن میں درجن بھر شہرت کی بلندی پر پہنچیں۔انہیں متعدد بار فلمی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔دنیا بھر سے فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔