جمعه 16 نومبر 2018ء
جمعه 16 نومبر 2018ء

سری دیوی کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی،دبئی پولیس

دبئی ( دھرتی نیوز )دبئی پولیس نے بھارتی فلمی ادا کارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سری دیوی کی موت ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم میں موجود پانی کے ٹپ میں ڈوبنے سے ہوئی ہے ۔دبئی سے شائع ہونے والے اخبار گلف نیوز کے مطابق قبل ازی سری دیوی کے خاندان نے کہا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔پولیس نے پوسٹ ماٹم کی حتمی رپورٹ جاری نہیں کی اور جب تک یہ حتمی رپورٹ نہیں آجاتی سری دیوی کی نعش بھارت بھیجنے میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔حتمی رپورٹ سے ہی واضح ہو سکے گا کہ دل کے دورے سے ہلاکت اور حادثاتی طور پر ڈوبنے کی رپورٹ کا آپس میں تعلق کیا ہے۔