بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

سری دیوی کی میت بھارت بھجنے کی لیے یو اے ای پولیس تیار

  دبئی ( دھرتی نیوز )دبئی پولیس نے 54 سالہ انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے مقدمہ ختم کر دیا اور اب میت کو بھارت لے جانے کی اجازت دے دی۔ قبل ازیںدبئی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ہوٹل کے غسل خانے میں بے ہوش ہونے کے بعد باتھ ٹب میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی سری دیوی سنیچر کی شب دبئی میں ایک شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔خلیجی اخبار گلف نیوز کے مطابق سری دیوی کی لاش کی انڈیا منتقلی میں تاخیرپولیس کی رپورٹ تھی لیکن اب پولیس اس مقدمہ سے دستبردار ہو گئی ہے۔ادھر ممبئی میں سری دیوی کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں جو ان کی میت کا آخری دیدار کرنا چاہتے ہیں۔