بدھ 24 اکتوبر 2018ء
بدھ 24 اکتوبر 2018ء

فلپس لائٹنگ نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کر دیا

کراچی ( صباح نیوز)دنیا بھرمیں لائٹنگ صنعت کا صف اول نام فلپس لائٹنگ نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔تجویز کردہ نیا نام 'سیگنی فائے' ہے۔ کمپنی کے نام میں تبدیلی کی وجہ لفظ لائٹ کا عام زبان کا حصہ بن جانا ہے جس سے معنی معلوم ہوجاتے ہیں۔البتہ کمپنی ،رائل فلپس کے ساتھ موجودہ لائسنسنگ معاہدے کے تحت فلپس نام کو بطور برانڈ استعمال کرتی رہے گی کیونکہ یہ اس صنعت میں سب سے زیادہ مشہور و قابل اعتماد نام ہے۔فلپس لائٹنگ کے سی ای او ایرک رونڈولٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کمپنی کا نیا نام ہماری اسٹریٹجک وژن کا واضع اظہار اور کمپنی کے اُس نئے کارپوریٹ چہرے کا تعارف ہے جو منفرد ہے اور ہمارے 32,000 ملازمین کی ترجمانی ہے۔ ساتھ ہی ہم فلپس نام کو اپنی مصنوعات میں بطور برانڈ استعمال کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ایک عالمی سطح پر جان پہچانا برانڈ ہے ۔فلپس لائٹنگ کی تاریخ 125سال سے زیادہ پرانی ہے ۔کمپنی کا نیا نام رائل فلپس کے ساتھ کمپنی کے نام لائسنس معاہدے کی تجدید کرے گا کیونکہ18ماہ کے بعد رائل فلپس کے پاس کنٹرولنگ انٹرسٹ نہیں رہے گا ۔ کمپنی کے نام میں تبدیلی کے لئے فلپس لائٹنگ این وی کے آرٹیکل آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کہی رہے گا۔