پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

ضرورت پڑی تو پاکستانی سرحد عبور کردیں گے،بھارتی وزیر داخلہ

  نئی دہلی (اے این این ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ ضرورت پڑی تو پاکستانی سرحد عبور کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے،کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا البتی معاملے کے مستقل حل کےلئے کسی سے بھی بات چیت کےلئے تیار ہیں اس کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ،جو لوگ جہاد کا پرچار کر رہے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے وہ خود جہاد کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کے بعد کشمیر کے ہمارے بچوں کو بہکانے کی کوشش کریں۔نئی دلی میں منعقدہ ایک ٹیلی ویژن کانفرنس میںاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کشمیر،سرحدی کشیدگی ، پاکستان کے ساتھ تعلقات ،شدت پسندی اور جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔انہوں نے کہاکشمیر ہمارا ہے، ہمارا تھا اور ہمیشہ ہمارا رہے گا اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ہم سے چھین نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار مسئلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنے کی متمنی ہے اور اس کے لئے کسی سے بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہامذاکرات کیلئے نئی دلی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہم کسی کے ساتھ بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کی خاطر مرکزی سرکار نے انٹیلی جنس بیور کے سابق سربراہ دنیشور شرما کومذاکرات کار برائے جموں وکشمیر مقرر کیا۔راجناتھ سنگھ نے کہا دنیشور شرما اپنے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور سماج کے ہر طبقہ سے وابستہ لوگوں کو مذاکرات کیلئے مدعو کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کشمیر ی بچے ہمارے اپنے بچے ہیں اورانہیں انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا جو لوگ جہاد کا پرچار کر رہے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے وہ خود جہاد کی حقیقت کو سمجھیں اور اس کے بعد کشمیر کے ہمارے بچوں کو بہکانے کی کوشش کریں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم