جمعرات 21 جون 2018ء
جمعرات 21 جون 2018ء

برطانوی نوبیاہتا شاہی جوڑے کو پاکستان کی سیر کیلئے دعوت

  لندن (صباح نیوز)برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر ہر کسی نے خوشی کا اظہار کیا، لیکن پاکستان کی قومی ایئرلائن نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے شاہی جوڑے کو شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکا ﺅ نٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے۔ٹوئیٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ 'ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔کسی نے قومی ایئرلائن کی اس پیشکش کو سراہا تو کسی نے الٹا پی آئی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو تو وقت پر ان کی منزلوں پر پہنچا دیا جائے، پھر شاہی جوڑے کو مدعو کیا جائے۔خیر جتنے منہ اتنی باتیں لیکن واقعی پی آئی اے کی پیشکش کچھ اتنی بری بھی نہیں۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔اب دیکھتے ہیں کہ نوبیاہتا شاہی جوڑا ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کرتا ہے۔