پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

تھائی لینڈ: غار سے چار بچوں کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

بنکاک (دھرتی نیوز)تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے کو کوچ کو نکالنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اورچار بچوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ چار بچوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے اور ان کو غار کے قریب ہی فیلڈ ہسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔ان بچوں کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کو چیانگ رائی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔‘غار میں پھنسے بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے ریسکیو آپریشن میں حکام کا کہنا ہے کہ دیگر  بچوں کو جلد ہی غار سے نکال لیا جائے گا۔حکام نے مزید کہا کہ یہ چار بچے غار کے اندر ہی قائم کیے گئے بیس کیمپ میں غوطہ خوروں کے ساتھ ہیں۔یہ چاروں بچے جلد ہی غار سے نکال لیے جائیں گے۔‘غار میں پھنسے بچوں کو بچانے کے لیے فوجیوں کے ساتھ عام شہریوں کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کمزور بچوں کو پہلے غار سے نکالا جا رہا ہے۔اس سے قبل حکام نے کہا تھا جہاں بچے پھنسے ہوئے ہیں وہاں پانی میں اضافے کا خدشہ ہے اس لیے اتوار کے دن کو 'ڈی ڈے' یعنی یوم العمل قرار دیا گیا تھا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم