پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

سیول ،پاکستان کوریاکلچر فوڈ اینڈ بزنس فورم کا اہتمام

سیول (پ ر) جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارتخانہ اور انٹرنیشنل فوڈ اینڈ کلچر ایکسچینج ایسوسی ایشن نے باہمی اشتراک سے پاکستان کوریاکلچر فوڈ اینڈ بزنس فورم کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ایک سو سے زائد کورین شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے عوام میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے، دونوں ممالک کے خاندانی، لسانی اور ثقافتی معاملات ایک دوسرے سے بہت مشابہ ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہترین مارکیٹ ہے۔ رحیم حیات قریشی نے کہا کہ جنوبی کوریا میں 12 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جن میں کاروباری شخصیات، طلبا اور فیکٹری ورکرز شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے پاکستانی سفارتخانے کے ویلفیئر اتاشی محمد شفیق حیدر کی خدمات کو سراہا اور اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر محمد شفیق حیدر کو مبارکباد پیش کی۔ نیشنل اسمبلی جنوبی کوریا کی مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین چوکیانگ تائی نے پاکستانی سفارتخانہ کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ثقافت اور کاروبار کے ذریعے دونوں ممالک کے باشندوں کو قریب لانے کیلئے ایک کامیاب کوشش کی

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم