بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

کینیڈا نے اسلام آباد کو اپنے شہریوں کے سفر کیلئے محفوظ قرار دےدیا

اسلام آباد(اے این این ) کینیڈا نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو اپنے شہریوں کے سفر کے لیے 'محفوظ' شہر قرار دے دیا۔کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنی 'سفری ہدایات' میں تبدیلی کرتے ہوئے اسلام آباد کو ان شہروں کی فہرست خارج کر دیا ہے، جن کے بارے میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔کینیڈا کے مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ کینیڈین شہریوں کے لیے اسلام آباد کے سفر میں خطرات میں کمی آئی ہے، جس کے بعد شعبہ عالمی امور( گلوبل افیئرز ڈپارٹمنٹ)کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری ہدایات میں رد و بدل کی گئی۔اس سلسلے میں کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کا نام پرخطر شہروں کی فہرست سے نکالنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری قرار دیا۔اوٹاوا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پہلے اقدام کے تحت اسلام آباد کا نام غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔تاہم ملک میں بہتر ہوتی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔