بدھ 23 اکتوبر 2019ء
بدھ 23 اکتوبر 2019ء

وفاقی وزیراطلاعات سے پی ٹی آئی رہنماء راجہ راشد علی کی ملاقات

دبئی (دھرتی نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری جو ان دنوں یو اے ای کے دورے پر ہیں سے یہاں دبئی میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر گلف زون کے جنرل سیکرٹری راجہ راشد علی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں راجہ راشد علی نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزاد کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کے داخلے کے لیے NOC کی پابندی کو ختم کر نے کی تجویز پیش کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے آزاد کشمیر میں ٹورازم سیکٹر کو ناصرف تقویت ملے گی بلکہ عام کشمیریوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی مہیا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چائنہ کی پاکستانی شہریوں کے لئیے ویزہ پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے جو ایک اچھا اقدام ہے جس پر وزیر اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کے آنے والے دنوں میں بہت جلد ہم اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ سفارتی اور ویزہ پالیسی دونوں کو رویو کر کے نئی حکمت عملی اختیا ر کریں گے۔ اس موقع پر راجہ ذوہیب پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ Back to Conversion Tool