اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

فورڈ“اور جنرل الیکٹرک کا معاہدہ، 100 دنوں میں 50 ہزار وینٹی لیٹرز تیار کرنے کا منصوبہ

” نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی گاڑیاں بنانے والے کمپنی فورڈ اور جنرل الیکٹرک اب مل کر صرف 100 دنوں میں 50 ہزار وینٹی لیٹرز بنائیں گی۔خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں اب تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ وینٹی لیٹرز کا غیر پیچیدہ ڈیزائن بنائیں گی اور مشیگن میں فورڈ کے گاڑیاں بنانے والے پلانٹ کو وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔تاہم یہ کام وہ 20 اپریل سے شروع کریں گے، اور اس آسان ڈیزائن کی بدولت وہ جلد از جلد زیادہ سے زیادہ وینٹی لیٹرز بنا سکیں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے دونوں کمپنیوں پر اس حوالے سے اپنی ٹویٹس میں تنقید کی تھی تاہم اب وہ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔فورڈ تین شفٹس کے ذریعے 24 گھنٹے کام کر کے وینٹی لیٹرز بنانے کی کوشش کرے گا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں وینٹی لیٹرز کی سب سے زیادہ ضرورت اپریل 11 کو ہو گی اور کیسز کا عروج بھی انہی دنوں میں دیکھنے میں آئے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم