منگل 17 مئی 2022ء
منگل 17 مئی 2022ء

سرینگر چیمبر آف کامرس کی سابق عہدیدار ڈاکٹر غزالہ امین انتقال کر گئیں

سرینگر(دھرتی نیوز)مقبوضہ کشمیر کی معروف کاروباری شخصیت اور کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (کے سی سی آئی)کی سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غزالہ امین کی نماز جنازہ گذشتہ روز صنعت نگرکی جامع مسجدمیں ادا ءکی گئیں،نما ز جنازہ میں کشمیر کی تاجر و وکلاءبرادری سے وابستہ سرکردہ شخصیات سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدمرحومہ کو مقامی قبرستا ن میں سپر د خاک کردیا گیا ،واضح رہے معروف کاروباری شخصیت ڈاکٹڑ غزالہ امین گذشتہ کئی سالوں سے مہلک بیماری کینسر کے ساتھ زندگی کی جنگ لڑرہی تھیں اور نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر اعلاج تھیں کہ وہاں ہی زندگی کی یہ جنگ ہار گئی، ان کی عمر 59 سال تھیں وہ جمو ں وکشمیر کے سابق چیف سیکریٹری نور محمد کی صاحبزادی او ر سینئر ایڈووکیٹ ظفر شاہ کی بھتیجی تھی،وہ مقبوضہ کشمیر کے معروف انگریز ی روزنامہ گریٹر کشمیر کے ا یگزیکٹیو ایڈیٹر عارف شفیع وانی کی خالہ تھیں،پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر ،غزالہ فیسیام ایگر و فارم کی مالک تھیں ، وہ واحد خاتون تھی جنھوں نے 2011 میں جموں وکشمیر پروگریسو فارمنگ ایوارڈ حاصل کیا تھا اور انھیں 2015 کے لئے کامن ویلتھ پروفیشل فیلوشپ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا،کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے اپنی سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غزالہ کے اتنقال پر دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے۔۔