پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

کشمیریوں کو زیادہ عرصہ غلام نہیں رکھا جا سکتا۔۔۔۔شاہ غلام قادر

مظفرآباد (نامہ نگار) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپےکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پُتلی اسمبلی مےں نےشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی محمد اکبر لون کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعروں نے ثابت کر دےا ہے کہ بھارت جبر اور طاقت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ دیر تک اب غلام بنا کر نہےں رکھ سکتا اور اُس کے مظالم سے اب ہر ایک آگاہ ہو چُکا ہے جو وہ کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے (ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے)  کشمیریوں کو بھارت سے آزادی حاصل کرنے سے دُنےا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ ک کشمیریوںبھارت کی 8 لاکھ سے زےادہ افواج نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر چُکی ہےں۔ طاقت ، جبر ےا دولت سے کشمےری عوام کو نہےں خرےدا جا سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ محمد اکبر لون نے حق کی آواز بلند کی ہے جس پر آزاد کشمےر بھر اور پاکستان کے عوام اُنہےں خراج تحسےن پےش کرتے ہےں۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادی کے لےئے کشمےری عوام کی گرانقدر خدمات ہےں جن کو فراموش نہےں کےا جا سکتا۔ پاکستان ابھی قائم نہےں ہوا تھا کہ 19جولائی1947ءکو رےاست جموں و کشمےر کے عوام نے پاکستان سے مذہبی، دےنی اور گہری جغرافےائی تارےخ کو مدنظر رکھ کر الحاق پاکستان کا فےصلہ کےا تھا۔ پاکستان کی حکومت کو مسئلہ کشمےر بےن الاقوامی فورمز اور UNOمےں مزےدبھرپور طرےقے سے اُٹھانا چاہےئے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمےر مےں جنگ ہار چُکا ہے۔ اب فےصلہ کُن مراحل کا وقت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کو چاہےئے کہ وہ اپنی قراردادوں کے تسلسل مےں کشمےری عوام کو حق خودارادےت دلانے مےں کردار ادا کرے تا کہ خطے مےں امن کے قےام کے ساتھ ساتھ رےاستی عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہو سکےں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم