هفته 20 اکتوبر 2018ء
هفته 20 اکتوبر 2018ء

نٹل سیکٹر میں فاءرنگ سے سکول وین نشانہ

  آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے سکول کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے ۔بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سکول وین کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔وزیر اعظم نے شہید ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے بہادر سپوتوں کو بھارتی فوج بلااشتعال فائرنگ کے ذریعے ڈرا نہیں سکتی۔ انہوںنے کہا کہ سکول کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج خاص طور پر سکولوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے بچوںکی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوںکو علاج معالجے کی سہولتوں میں دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوںنے پاک فوج کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پوری کشمیری قوم دفاع وطن کےلئے پاک فوج کی پشت پر ہے ۔