اتوار 21 اکتوبر 2018ء
اتوار 21 اکتوبر 2018ء

آزادکشمیر میں اہل قلم و دانش اور شعراءکےلئے ایک بڑے سینٹر کے قیام کا فیصلہ

مظفرآباد( پی آئی ڈی)آزادکشمیر میں اہل قلم و دانش اور شعراءکےلئے ایک بڑے سینٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی حکومت کی وزارت اطلاعات او ر نیشنل ہسٹری اینڈ لٹریری ہیریٹیج ڈویژن اسلام آباد نے سینٹر کے قیام اور عمارت کی تعمیر کےلئے فنڈز مہیا کر دیے گئے ہیںجبکہ حکومت آزادکشمیر نے اس سینٹر کے قیام کےلئے مظفرآباد میں زمین مہیا کی ہے۔ اس سلسلہ میں وفاقی ڈویژن برائے تاریخ وقومی ورثہ اسلام آباڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالمجید خان نیازی نے اپنے دیگر آفیسران کے ہمراہ آج مظفرآباد کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاﺅسنگ آزاد کشمیر خواجہ محمد احسن، چیئرمین ٹیوٹا ظفر نبی بٹ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفاقی جوائنٹ سیکرٹری برائے تاریخ و قومی ورثہ اسلام آباد ڈویژن عبدالمجید خان نیازی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے اہل قلم و دانش اور شعرا ءکی فلاح و بہبود اور انکی علمی و ادبی سرگرمیوں کو پذیرائی دینے کےلئے مظفرآباد میںسینٹر کے قیام فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کےلئے فنڈز بھی مہیا کر دیے گئے ہیں جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوآزادکشمیر فیا ض علی عباسی نے بتایا کہ حکومت آزادکشمیر نے اہل قلم و دانش اور شعراءکےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے بنائے جانے والے سینٹر کےلئے دس کنال جگہ مختص کر دی ہے ۔ چیئرمین ٹیوٹا ظفر نبی بٹ اور سیکرٹری پی پی ایچ خواجہ محمد احسن کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی ضروریات کے مطابق سینٹر کی جلد ڈیزائنگ اور تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ آزادکشمیر کے اہل قلم و دانش اور شعراءنے حکومت پاکستا ن اور حکومت آزادکشمیر کی طرف سے مظفرآبادمیں علمی و ادبی سینٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے تاریخ ساز قرار دیا ہے ۔