هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

عالمی برادری کشمیر کے سنگین حالات کو سنجیدگی سے دیکھے ،ڈاکٹر وقاص کوثر

 لندن (دھرتی نیوز)ممتاز کشمیری اسکالر ،نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لنگویج (نمل) اسلام آباد کے شعبہ گورنس اینڈ پبلک پالیسی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پروفیسرسید وقاص علی کوثر نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر لندن میں کشمیر بالخصوص لائن ا ٓف کنٹرول کے موجودہ حالات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں بطور” سپیکر “ اظہار خیال کیا۔ انہیں اس دورہ اور سیمینار میں بطور اسپیکر شمولیت کی دعوت یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر لندن کے منتظمین نے دی تھی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کشمیر کے اندر ریاست کے جبر اورلائن ا ٓف کنٹرول پر انسانی جانوں اور مالی نقصان کے علاوہ منقسم خاندانوں کی دکھ اور کرب سے گذرتی زندگی کا خاکہ پیش کیا۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا وادی کے اندر کی بدترین صورت حال ہو یا لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کی بے یقینی کیفیت یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیںلے رہا اور اس ساری صورت حال سے کشمیری ہر روز ایک نئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں ۔ان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا راستہ کئی نظر نہیں آتا۔انہوں نے لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورت حال میںعالمی برادری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔انہوں نے آر پار کشمیریوں کے ملاپ اور رابطہ کاری کو اچھا شگون قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم