هفته 21 جولائی 2018ء
هفته 21 جولائی 2018ء

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شدید گولہ باری ،ایک شہری جاں بحق، 3افراد زخمی

 تتہ پانی (دھرتی نیوز)لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی ،درہ شیرخان سیکٹرزمیں بھارتی افواج کی پھر شدید گولہ باری، تین افراد زخمی، ایک شخص گولہ باری کے خوف سے حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا، جبکہ ایک شخص بےہوش ہوگیا،زخمیوںکو فوری کوٹلی ہسپتال ریفر کردیاگیا،عوام گھروں میں محصور،نظام زندگی مفلوج ، تعلیمی اداروں کو فوری بند کردیا گیا،متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا، پاک فوج بھرپور جوابی کاروائی، سیاسی وسماجی رہنماﺅں کی بھارتی افواج کی جارحیت کی پرزور مذمت ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پرتتہ پانی ، درہ شیرخان سیکٹرز میںبھارتی افواج نے کئی روز کی خاموشی کے بعد ہفتہ کے روز صبح سات بجے قریب اچانک گولہ باری شروع کردی ، بھارتی افواج نے ہیوی گنوں سے ان سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں دھنائ،بھابڑہ ، چکڑالی، دلیری، درہ شیرخان، سہڑہ ، تاہی نمب، برموچ ، گرھڈوغیرہ کو نشانہ بنایاجس کے نتیجہ میں محمد اسماعیل ولد عبدالکریم ، محمد ایوب ولد فیض خان ساکنہ دھناءاور عبدالغفار خان ولد خوشحال خان ساکنہ درہ شیرخان گولوں کے ٹکڑ ے لگنے سے زخمی ہوئے ،جبکہ ایک شخص محمد رزاق تبسم ولد غلام محمد ساکنہ بھابڑہ گولہ باری کے خوف سے حرکت قلب بند ہونے سے چل بسا ہے اور ایک شخص کے بےہوش ہونے کی اطلاع ملی ہے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹلی ہسپتال ریفر کردیا گیاہے ،گولہ باری سے عوام گھروں میں محصور رہے ، اور نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا،تعلیمی اداروں کو فوری بند کردیاگیا، گولہ باری سے متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا،مقامی فلاح ادارے النور فاﺅنڈیشن اور الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمولینس فورا موقع پر پہنچیں اور ان کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچایاگیا، پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کاروائی کی گئی ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم