اتوار 27 مئی 2018ء
اتوار 27 مئی 2018ء

سابق چیئرمین احتساب بیورو سردار رفیق محمود ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

راولاکوٹ ، راولپنڈی ( دھرتی نیوز ) سابق چیئرمین احتساب بیورو ، سابق ایڈووکیٹ جنرل سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ علالت کے باعث راولپنڈی میں انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ بدھ کو ان کے آبائی گاﺅں میں میں ادا کی جائے گی ، سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ کھڑک راولاکوٹ کے رہنے والے تھے ، وہ لمبے عرصے تک شعبہ وکالت سے وابستہ رہے اور آزادکشمیر کے سینئر اور لائق ترین وکلاءمیں ان کا شمار ہوتا تھا ، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے اور کچھ عرصہ قبل انہیں چیئرمین احتساب بیورو کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا ، جس دوران انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ علیل تھے اور راولپنڈی میں ہی مقیم تھے ، کچھ ہی عرصہ پہلے وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے تا ہم واپسی پر ان کی طبعیت زیادہ خراب ہو گئی اور منگل کو رات گئے وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔