جمعرات 13 دسمبر 2018ء
جمعرات 13 دسمبر 2018ء

تینوں ڈویژنز میں میوزیم بنانے کی منظوری

  مظفرآباد(دھرتی نیوز)حکومت آزادکشمیر کا آزادکشمیر کے تاریخی وثقافتی ورثے اور نوادرات کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا اقدام،آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں بین الاقوامی معیار کے میوزیم تعمیر کیے جائیں گے ،اس حوالے سے جلد معاہدہ ہونیکا امکان جبکہ محکمہ آثارقدیمہ کے اندر باقاعدہ شعبہ بھی قائم کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ریڈ فورٹ مظفرآبادکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظور ی دیدی گئی ہے اس حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر کے تاریخی ثقافتی ورثے اور نادر اشیاءکے بیش بہا نمونے یہاں موجود ہیں جن کو محفوظ بنا کر سیاحت کے لیے بے پناہ راستے کھولے جاسکتے ہیں اور اس سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی اس جانب متوجہ ہو سکتے ہیں یاد رہے کہ آزادکشمیر کے اندر موجود تاریخی عمارات بہت اہمیت کی حامل ہیں تاہم گزشتہ کئی ادوار سے اس جانب کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی پاکستان میوزیم ایسوسی ایشن کے ساتھ مجوزہ معاہدہ کے تحت ایسوسی ایشن محکمہ کے ملازمین کی تربیت و استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی معاونت کریگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کچھ عرصہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ آزادکشمیر کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کیے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور اس حوالے سے آزادکشمیر میں بین الاقوامی معیار کے میوزیم تعمیر کیے جائیں گے ۔وزیراعظم آذادکشمیر کی ہدایت پر محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھاتے ہوے تاریخی عمارات کی مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی کنسلٹنٹ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہار بھی جار ی کر دیا ہے اور اس حوالے سے آزادکشمیر بھر میں قائم تاریخی نوعیت کی حامل عمارات و جگہوں کی بحالی و تعمیر نو مرحلہ وار کی جائیگی ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم