بدھ 15  اگست 2018ء
بدھ 15  اگست 2018ء

باغ ، غفلت کے مرتکب 13اساتذہ معطل

  باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل ڈائرےکٹر تعلیم سکولزپونچھ (مردانہ) سردار عبد الشکور صدیقی ان ایکشن ، ہائےر سکینڈری سکول بیرپانی اور ہائیر سیکنڈری سکول ریڑہ کا سر پرائز وزٹ ،بروقت ادارہ میں نہ پہنچنے والے 13اساتذہ معطل ،سٹاف کی سخت سرزنش ،نئے تعلیمی سال میں داخلوں کی بھرپور ہدایت ،سکول سکینڈری سکول کے پرنسپل اور سٹاف کو صبح اسمبلی میں پہنچنے کی ہدایت ، ڈویژنل ڈائرےکٹر تعلیم سکولز کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم کی ہدایت اور پالیسی کی روشنی میں اچانک باغ کے تعلیمی اداروں کا صبح 8بجے اچانک معائنہ کیا اس دوران ہائیر سیکنڈری سکول ریڑھ میں صبح8بجے پہنچے تو ادارہ میں صرف 1چوکیدار کو حاضر پایا جس نے دفتر کھول کر دیا اسمبلی میں صرف 4اساتذہ کو حاضر پایا ، پرنسپل ادارہ سردار شفیق چغتائی بھی تاخیر سے اسمبلی میں پہنچے حتیٰ کہ ادارے کے پی ٹی تاخیر سے پہنچے موصوف نے ادارہ کا تفصیلی معائنہ کیا، سیکرٹری تعلیم کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق 8سے 3بجے تک ادارہ میں رہے ،اس دوران سٹاف ممبران تاخیر سے پہنچتے رہے یہاں تک کے کئی سٹاف ممبران 10بجے کے بعد پہنچے اور پرنسپل ادارہ نے کئی سٹاف ممبران کو فون کر کے گھر سے بلوایا ،اس کو دیکھ کر ڈی ڈی ایس سکولز نے سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا انٹر کلاسز کا معائنہ کرنے کے بعد موصوف نے سٹاف میٹنگ بلوائی اور تاخیر سے پہنچنے والے اور غیر حاضر ملازمین کےخلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ،پرنسپل ادارہ اور قصورواران نے بھری محفل میں اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اصلاح احوال کا وعدہ کیا اور معافی مانگتے ہوئے ایک موقع دینے کا مطالبہ کیا ، جس پر موصوف نے ان کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ادارہ کا دوبارہ معائنہ کیا جائیگااور اصلاح احوال نہ ہونے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم