بدھ 20 جون 2018ء
بدھ 20 جون 2018ء

ترقیاتی اداروں میں بھی سیاسی تقرریاں ،فرہاد علی خان چےئرمےن پی ڈی اے تعینات

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے بلدیاتی اداروں کے بعد ترقیاتی اداروں میں بھی سیاسی تقرریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔مسلم لےگ(ن)کے مرکزی رہنماءسردار عبدلودود مجاہد المعروف فرہاد علی خان کو ترقیاتی ادارہ راولاکوٹ( پی ڈی اے) کا چےئرمےن تعینات کر دیا گیاہے۔فرہاد علی خان کو چےئرمےن تعینات کیے جانے کی منظوری وزیراعظم نے ایک ہفتہ قبل دی تھی ۔اس تعیناتی کے خلاف مسلم لیگ ن پونچھ کے اندر بھی اختلافات پائے جاتے تھے لیکن گذشتہ روز ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا جس کے بعد لےگی کارکنا ن ن لےگ ضلع پونچھ کے مرکزی سےکرٹرےٹ راولاکوٹ میں جمع ہوئے جن میں ضلعی صدر ن لےگ اعجازےوسف اےڈووکےٹ بھی شامل تھے جونو منتخب چےئرمےن فرہاد علی خان کے ہمراہ آئے تھے۔اس موقع پر مےاں نوازشرےف ،شہباز شرےف ،اور فاروق حےدر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سردار اعجاز یوسف ایڈووکیٹ اور کارکنان نے انہیںچےئرمےن پی ڈی بننے پر مبارکباد پےش کی اور ہار پہنائے ۔ اس موقع پر فرہاد علی خان کے اعزاز مےں شاندار تقرےب کا انعقاد کےا گےا ۔سٹےج سےکرٹری کے فرائض عمران اشرف نے اد اکےے جبکہ طاہر انجم نے تلاو ت کلام پاک سے تقرےب کا آغاز کےا ۔ اس موقع پر ن لےگ پونچھ کے صدر اعجازےوسف اےڈووکےٹ ، ملک کلےم اعوان ، خواجہ عمران اشرف،خواجہ جاوےد، نجےب رےاض ،خرم سرور،رےاض خان ،رضوان آفتاب ،نذےر اعوان ،عارف مغل ،خالد بشےر ،ناصر اسحاق اور دےگر نے خطاب کےا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت کارکنان کے ساتھ ہر صورت انصاف کریں گے ۔اس موقع پر ن لےگ پونچھ کے مرکزی رہنماءزائد حنےف ،ظہور روشن ،ےوتھ ونگ اور اےم اےس اےف ( اےن) کے عہدےداران و کارکنان راشد بشےر ،حمےد خان ،کاشف سلےم ،مدثر نذےر ،شعےب بشےر ،وقار زاکر نعےم خورشےد ،فہےم خورشےد ،توصےف رےاض کے علاوہ دےگر نے سردار فرہاد علی خان کو چےئرمےن پی ڈی اے بننے پر مباکباد پےش کرتے ہوئے وزےر اعظم آزاد کشمےر راجہ فاروق حےدر خان کا شکرےہ ادا کےا ۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے فرہاد علی خان کا کہنا تھا کہ قےادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا بحےثےت چےئرمےن پی ڈی اے اپنے اختےارات مےرٹ کی بالادستی اور راولاکوٹ کی تعمےر وترقی کے لےے انتھک محنت کروں گا۔واضع رہے کہ موجودہ حکومت نے قبل ازیں ترقیاتی اداروں میں سیاسی تقرریاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع میں ترقیاتی ادارے قائم ہیں جن میں سے راولاکوٹ اور میر پور میں سیاسی تقرریاں کی گئی ہے ۔ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کو گریڈ 19 کے برابر مراعات دی جاتی ہیں ۔قواعد کے مطابق اس عہدے پر سیاسی تقرری نہیں کی جا سکتی لیکن ہر دور حکومت میں قواعد میں میں نرمی کرتے ہوئے سیاسی تقرریاں کی جاتی رہی ہیں ۔موجودہ تقرری بھی ان ہی تقرریوں کا تسلسل ہے جو دو سال کے عرصہ کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔دریں اثناءمسلم لیگ ن سٹی راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر سٹی راولاکوٹ سردار نجیب ریاض، خواجہ ظہور احمد منعقد ہوا جس میں سٹی کے عہدیداران کے علاوہ ایم ایس ایف یوتھ کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور قائد نوجوانان بانی ن لیگ سردار فرہاد علی خان کو بطور چیئرمین پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اجلاس میں تمام مقررین نے کہا کہ قائد راجہ فاروق حیدر خان نے سردار فرہاد علی کو بطور چیئرمین پی ڈی اے نامزد کر کے نظریاتی کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں یہ فرہاد علی کا حق تھا جو سب مانگے ہم کو مل گیا ہے اور آج سے مسلم لیگ ن ایک نئے باب کا آغاز کرینگے ، خطاب کرنےوالوں میں سٹی راولاکوٹ کے سینئر نائب صدور نجیب ریاض ، خواجہ ظہور احمد خان ، سیکرٹری نشر و اشاعت ذیشان خان سٹی صدر یوتھ رضوان آفتاب سینئر رہنماءطاہر انجم تحصیل صدر نعیم خورشید توصیف ریاض راشد بشیر خالد بشیر آصف اسحاق ممبر مجلس عاملہ مظفر خان خرم شبیر کاشف سلیم ، مدثر نذیر و دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔