جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

تعمیرات عامہ کے افسران کی مراعات روکنے کا حکم

مظفرآباد (صباح نیوز)جموں و کشمےر پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی نے محکمہ تعمےرات عامہ شاہرات (ساﺅتھ) کی مختلف ترقےاتی سکےموں کے خلاف غےر قانونی ادائےگےوں مےں ملوث آفےسران و اہلکاران کا تعےن کرنے اور ان آفےسران کی ترقےابیوں سمےت دےگر مراعات نہ دےنے کی ہدائت کی ہے ۔آزاد جموں و کشمےر پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی اس بارے میں بارے حکومت کو مکتوب لکھے گی ۔ ےہ فےصلہ آزاد جموں و کشمےر پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی کے اجلاس میں کےا گےا اجلاس کی صدارت کمےٹی کے چےئر مےن چوہدری محمد اسحاق نے کی۔ اس موقع پر متعدد ترقےاتی سکےموں کی خلاف ضابطہ ادائےگےوں کی اندر 1ماہ رےکوری ےا مجاز اتھارٹی سے منظوری کروانے کا بھی فےصلہ کےا۔ اجلاس مےں کوٹلی پلندری روڈ مےں ناقص مےٹےرےل کے استعمال بارے کی گئی انکوائری مےں ابہام پاےا گےا۔ ممبر پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی کرنل (ر) وقار احمد نُور نے موقف اختےار کےا کہ اس روڈ کا نہ صرف کام ناقص ہوا بلکہ لوکل مےٹےرےل کا استعمال کےا گےا۔ معطل شُدہ سب انجےنئر کی انکوائری کو غلط قرار دےتے ہوئے بحال کر دےا گےا۔ جس کا کوئی قانونی جواز نہ ہے۔ اس موقع پر ممبر کمےٹی عبدالماجد خان نے کہا کہ رولز کی موجودگی مےں پرےکٹس کی کوئی گنجائش نہےں بلکہ رولز کو تقدم حاصل ہے۔ سرکاری آفےسران کو رولز کے مغائر کوئی کام نہےں کرنا چاہےے۔ اُنہوں نے تجوےز دی کہ محکمہ شاہرات (ساﺅتھ) کی کروڑوں روپے کی غےر قانونی ادائےگےوں سمےت مالےاتی اور انتظامی بے ضابطگےوں مےں ملوث آفےسران کے خلاف سےکرٹری ورکس و مواصلات احتساب بےورو مےں رےفرنس دائر کرےں اور خرد برد کی گئی سرکاری رقم کی رےکوری ےقےنی بنائی جائے۔ ممبر کمےٹی حافظ محمد احمد رضا قادری نے کہا کہ ہاتھ ہلکا رکھا جائے تا کہ محکمہ خود ہی بہتری کرے۔ چےئر مےن کمےٹی چوہدری محمد اسحاق نے مزےد کہا کہ ہم محکمہ شاہرات (ساﺅتھ) کی کارکردگی سے مطمن نہےں ۔ گزشتہ اےک سال سے محکمہ کے آفےسران تےاری کر کے نہےں آئے اور نہ ہی آڈٹ پےرا جات پر توجہ دی جاتی ہے، سمجھ نہےں آتی کہ ےہ لوگ کمےٹی کی واضح ہداےات پر عمل کےوں نہےں کرتے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم