جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

بھارت آزاد کشمیر لینے کی صلاحیت نہیں رکھتا،،فاروق عبداللہ کا اعتراف

نئی دہلی(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک بار دہرایا کہ بھارت، آزاد کشمیر کو لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا، انہوں نے کشمیر کو بھارت کا نا قابل تنسیخ حصہ قرار دیا۔ ذی میڈیا کانکلیو میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہایہ حل ہوگا،یہ لازمی حل ہوگا،لیکن پہلے آپ کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو تسلیم کرنا ہوگا،اور آپ کو اس بات کا بھی اعتراف کرنا ہوگا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو آپ واپس نہیں لے سکتے،جبکہ پاکستان کو بھی یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ کسی بھی طریقے سے مزید زمین حاصل نہیں کرسکتا۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا نا قابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف بات چیت سے حل ہوگا۔ نیشنل کانفرنس صدر نے مشورہ دیا کہ اگر ہم وادی میں امن لانا چاہتے ہیں تو اپنے دلوں سے تقسیم کرو اور حکومت کروکا رول باہر نکالنا چاہیے۔ وادی میں سنگبازی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا میرے پاس سنگبازی کو روکنے یا اس پر قابو پانے کیلئے کوئی بھی طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کو واپس گھر لانے کا بھی وعدہ کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان شدت پسند ریاست ہے،تو انہوں نے کہاپاکستان میں فوج شدت پسند ہے،ہر ایک پاکستانی بھارت سے نفرت نہیں کرتا،وہاں پر کئی لوگ ہیں،جو ہم سے محبت کرتے ہیں۔سابق وزیر اعلی نے خواتین کی خود اختیاری کی بات بھی کی اور اسے ریاست کی ترقی اور امن کیلئے یہ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جیو اور جینے دو کے مقولہ پر یقین رکھتے ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم