اتوار 21 اکتوبر 2018ء
اتوار 21 اکتوبر 2018ء

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ، 2خواتین سمیت 9افراد زخمی

نکےال(دھرتی نیوز)کشمیر کے علاقے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 لڑکیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر ولید انوار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تقریبا تمام گاﺅں میں صبح 7 بجے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری تعداد میں مارٹر گولے برسائے۔بھارت کی جانب سے فائر کیا جانے والا ایک شیل پالانی گاں میں حاجی اسلم کے گھر کی چھت پر گرا جس کے نتیجے میں ان کی دو بیٹیاں زخمی ہوئیں جن کی شناخت 22 سالہ مسرت اور 15 سالہ ثمرہ کے نام سے کی گئی۔جیر مرگ اور دھاروتی ناری گاں میں بھی بھارتی گولوں سے 11 سالہ علیبہ مجید اور 35 سالہ محمد زہور مغل زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بالا کوٹ کے علاقے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 18 سالہ عبدالعزیز، 52 سالہ عبدالغنی اور ان کی 42 سالہ اہلیہ فرزند بیگم شامل ہیں۔اس کے علاوہ نار دبسی گاں میں 50 سالہ شمیم اختر بھی زخمی ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 6 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے صبح شروع ہونے والا شیلنگ کا سلسلہ اب تک نہیں رکا ہے۔فائرنگ کے باعث تمام تر نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔