جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

لبریشن فرنٹ کاامن مارچ ملتوی

  راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی چیئر مین سردار صابر کشمیر ی ایڈووکیٹ نے آج ہونیوالا امن مارچ ملتوی کردیا ، اخبارات کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ تتہ پانی میں زخمی ہونیوالے نعیم بٹ کی وفات کے بعد مشاورت سے آج ہجیرہ تا تیتری نوٹ امن مارچ ملتوی کردیا گیا ہے ، آئندہ کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ لبریشن فرنٹ نے آج امن مارچ کا اہتمام کیا تھا جس کے لئے مختلف قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی کے زعماءنے ان کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا ، امن مارچ کا مقصد کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کیخلاف اور متاثرین سے اظہار یک جہتی کیلئے عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر ، بھارتی ظلم و جبر ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کروانا تھا۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم