هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے،چوہدری لطیف اکبر

  اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر متحد، فعال اور متحرک پارٹی کی حیثیت سے آزاد خطہ میں ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے، ہم ایک سالہ پارٹی کارکردگی پر مشتمل مکمل رپورٹ عنقریب شائع کریں گے، پارٹی کی ممبر شپ کا منظم طریقے سے آغاز کر دیا ہے اور ممبر شپ کے حصول کیلئے کیمپس لگا کر پیپلز پارٹی کے نظریات، پروگرام، منشور پہنچا کر پارٹی رکنیت سازی کی جائے گی۔ عیدالفطر کے بعد باضابطہ عوام رابطہ مہم کا آغاز کرینگے اور پارٹی کو گراس روٹ لیول پر لانے کے لئے بھرپور محنت اور منظم حکمت عملی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرینگے۔پاکستان میں 2018ءکے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ CPDR کے تعاون کا شکریہ انہوں نے نہایت مثبت اور عمدہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے CPDR اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے تعاون سے ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید، صدر ضلع پونچھ حافظ محمد صغیر، صدر ضلع کوٹلی چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ، صدر ضلع باغ عبدالمجید ایڈووکیٹ، صدر ضلع بھمبر چوہدری ولید اشرف، صدر ضلع سدھنوتی سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ، صدر ضلع نیلم میر نذیر دانش ایڈووکیٹ، صدر ضلع ہٹیاں بالا راجہ محمد پرویز ایڈووکیٹ، صدر ضلع حویلی شیخ خورشید احمد، جنرل سیکرٹری ضلع میرپور فرید انور ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ضلع پونچھ چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ضلع کوٹلی مقبول گورسی، جنرل سیکرٹری ضلع مظفرآباد محمد پرویز مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ضلع بھمبر انعام اللہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ضلع سدھنوتی سردار شفیق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ضلع نیلم محمد مشتاق سواتی، جنرل سیکرٹری ضلع ہٹیاں بالا ملک محمد نواز، جنرل سیکرٹری ضلع حویلی سید نذر گیلانی کے علاوہ خواتین ونگ سے نبیلہ ایوب، شگفتہ نورین کاظمی، نوشین ایڈووکیٹ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات سردار رفاقت عباسی ، ممبر سی سی پی ایس ایف عامر بشیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پی ایس ایف شہزاد رشید اولوی، پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سوشل میڈیا کے عہدیداران وقار احمد، عبید قریشی، عامر بشیر، چوہدری ثقلین، دانیال قریشی، شہزاد رشید، ندیم شیخ اور حافظ ظہیرنے شرکت کی۔ ”کیپسٹی بلڈنگ آف پولیٹیکل لیڈرز“ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، بیت المال پاکستان کے سابق چیئرمین اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیف ایگزیکٹو زمرد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ آج مجھے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا صدر بنے ایک سال ہوا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی موجودہ ٹیم نے میری سربراہی میں ایک سال کے اندر 204 سیاسی اور درجنوں سماجی ایونٹ کیے ہیں جو کہ ریکارڈ سرگرمیاں ہیں۔ ہم ایک سالہ پارٹی کارکردگی پر مشتمل مکمل رپورٹ عنقریب شائع کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی تنظیم نو آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جلد ہی ہم تنظیم نومکمل کر کے عیدالفطر کے بعد باضابطہ عوام رابطہ مہم کا آغاز کریں گے اور آزادکشمیر کے دس اضلاع اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں جلسے، کنونشن، سیمینارز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم