جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

نعیم بٹ کو گولی لگنے کا واقعہ،جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز)گذشتہ ہفتے 16 مارچ کو خود مختار کشمیر کی حامی ایک سیاسی جماعت کی اپیل پرلائن آف کنٹرول (ایل او سی )کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے تتہ پانی تا مدارپور ”یک جہتی مارچ “کے دوران فائرنگ اورنعیم بٹ نامی نوجوان کو گولی لگنے کے واقعہ اور اس کی وفات کے بعد پیدا ہونیوالی صورت حال کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے پیر سے اپنے کام کا آغاز کر دیا۔جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس شیراز کیانی ہیں جو پیر کو ہی راولاکوٹ پہنچے تھے۔انکوائری کے پہلے روز انہوں نے جاں بحق ہو نے والے نعیم بٹ کے ورثاءسمیت ان کی جماعت کے بعض سنیئر رہنماﺅں اور انتظامیہ اور پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور سولہ مارچ کو پیش آنے والے واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بعض کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ۔جسٹس شیراز کیانی آج منگل کو مزید افراد کے بیانات ریکارڈ کریں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم