هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

تتہ پانی ، گوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی باراتیوں پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

 تتہ پانی(دھرتی نیوز )تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی باراتیوں پر فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی،دیگر معجزانہ طورپر محفوظ رہے،زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ میں خوف وہراس، بھارتی افواج کی جارحیت پر سیاسی وسماجی رہنماﺅں کی پرزور مذمت واحتجاج ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جارحیت کا سلسلہ جا ری ہے ،تتہ پانی گوئی سیکٹر کے علاقے کٹھار میں خورشید نامی ایک نوجوان کی شادی تھی اور بارات جارہی تھی کہ سامنے موجودبھارتی افواج نے اچانک باراتیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص وقاص ولد حاجی فیاض ساکن کٹھار گوئی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، دیگرباراتی معجزانہ طورپر محفوظ رہے،زخمی وقاص کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا،اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہوگیا،ادھر سیاسی وسماجی رہنماﺅں اور علاقہ مکینوں نے بھارتی افواج کی جارحیت پرزور مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے ، حکومت پاکستان ، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی افواج کی جارحیت کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور یہ سلسلہ بند کروایا جائے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم