منگل 20 نومبر 2018ء
منگل 20 نومبر 2018ء

پونچھ ، مظفرآباد ڈویژن کے کمشنرز کا تبادلہ

مظفرآباد ( دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے انتظامی امور بہتر طریقہ سے نبھانے کیلئے مظفرآباد ، پونچھ ڈویژن کے کمشنر صاحبان کو تبدیل کردیا ہے ، کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری محمد امتیاز کو کمشنر مظفرآباد ، جبکہ کمشنر مظفرآباد ڈویژن ظفر محمود کو سپیشل سیکرٹری ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے ، ، اسی طرح عبدالحمید مغل جو کہ اے جے کے سی ڈی پی میں تعینات تھے کو تبدیل کرکے کمشنر پونچھ ڈویژن تعینات کردیا گیا ، وہ قبل ازیں اس ڈویژن کے ضلع باغ میں ڈپٹی کمشنر تعینات رہے ہیں ، ان تبادلوں کا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، دوسرے مرحلہ میں مزید تبادلہ جات ہوں گے جن میں بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز تبدیل کئے جائیں گے ، واضح رہے کہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کی آسامی پہلی بار تخلیق کی گئی ہے ، قبل ازیں فوج کے حاضر سروس آفیسر سیکرٹری ہیلتھ تعینات ہوتے تھے جو اب بھی برقرار رہیں گے