پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی فہرستوں میں ترمیم، درستگی کیلئے شیڈول جاری

مظفرآباد(دھرتی نیوز)چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس غلام مصطفی مغل نے 20مارچ کو میرپور کے مقام پر آزادکشمیر کے تینوں انتظامی ڈویژنل کمشنر صاحبان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کی روشنی میں آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2016ئ کیلئے تیار کی جانے والی انتخابی فہرستیں میں نئے ناموں کے اندراج، درستی، ترمیم اور فوت شدہ افراد کے ناموں کے اخراج کے عمل کیلئے باقاعدہ 31مارچ 2018ئ کوالیفائنگ تاریخ کا تعین فرماتے ہوئے آزادکشمیر کی تمام تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو بطور رجسٹریشن آفیسر جبکہ تحصیلداران صاحبان کو بطور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ علاوہ ازیں انتخابی فہرستوںمیں اندراج، اخراج اور درستی کے تمام مراحل کیلئے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گھر گھر کی بنیاد پر انتخابی فہرستوںمیں ترمیم، درستی، اندراج و اخراج کا عمل مورخہ 02-04-2018 سے شروع ہوکر 02-05-2018 تک جاری رہے گا۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم