بدھ 24 اکتوبر 2018ء
بدھ 24 اکتوبر 2018ء

اخبار جلانے کا واقعہ، کامیاب مذاکرات کے بعد بائیکاٹ ختم

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ایک کارکن کی طرف سے مقامی اخبارروزنامہ دھرتی کی کاپی جلانے کے واقعہ پر لبریشن فرنٹ کے قائدین نے باضابطہ معذرت کر لی اور اس واقعہ میں ملوث تمام کارکنان کے خلاف جماعتی سطح پر تادیبی کارروائی کرنے پر اتفاق کے بعد مذکورہ جماعت کی خبروں ، بیانات کا بائیکاٹ ختم کردیا گیا ، یہ فیصلہ گزشتہ روز غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ ، جے کے ایل ایف کی طرف سے نامزد مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ، غازی ملت پریس کلب کی طرف سے کمیٹی میںبانی صدر سردار نذر محمد خان ، سابق صدر سردار عمران ایوب ،، سابق صدر سردار راشد نذیر ، سی یو جے کے سابق ضلعی صدر سید مسعود احمد گردیزی جبکہ جے کے ایل ایف کی طرف سے سردار محمد انور خان ایدووکیٹ ، سردار قدیر خان ، سردار جاوید حنیف شامل تھے ، قبل ازیں غازی ملت پر یس کلب راولاکوٹ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ،دھرنے کے دوران جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما اظہار یک جہتی کیلئے آئے اور اس دوران تناﺅ کی کیفیت کو ختم کرنے کیلئے غازی ملت پریس کلب کی طرف سے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ، کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کے بعد تمام معاملات کو یکسو کر لیا گیا ، جے کے ایل ایف کی طرف سے باضابطہ معذرت کے بعد اس امر کی یقین دہانی بھی کروائی گئی کہ آزادکشمیر سمیت بیرون ملک مقیم عہدیداران و کارکنان اظہار رائے کی آزادی کو سلب نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ صحافتی اداروں کے تقدس کو پامال کریں گے ، ایسا کرنے والے کارکنان کے خلاف جماعتی سطح پر تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔