پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

ریاستی تشخص پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، خالد ابراہیم

پانیولہ(نامہ نگار)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر اور ممبر اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل نہیں کر سکی وزیر اعظم انفراسٹریکچر کے منصوبوں کے لئے ملنے والے فنڈز کو کارکنوں میں بانٹا جا رہا ہے ہم جمہوری روایات و اقدار کے قائل ہیں حلقہ چار پونچھ میرا آبائی حلقہ ہے جس کے عوام سے تعلق کو بہر صورت برقرار رکھوں گا اس حلقے کے عوام کو کسی کے رحم و کرام پر نہیں چھوڑا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پانیولہ کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی توقع ہے نہ کشمیر کونسل ختم ہو گی کسی فرد کی زاتی خواہش پر انتخابی حلقوں میں اضافہ ممکن نہیں میرٹ کی بالادستی ریاستی تشخص کی بحالی اور عوامی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے حلقہ چار پونچھ کے عوام نے گزشتہ انتخابات میں بھر پور مینڈیٹ دیا جن سے اپنے تعلق کو برقرار رکھتے ہوئے کارکنوں اور عوام سے مسلسل رابطے میں رہوں گا حلقہ تین کے ساتھ ساتھ حلقہ چار کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا آزادکشمیر میں کسی غیر جمہوری عمل کی حمایت کی نہ کریں گے پاکستان میں بروقت انتخابات ہو جائیں تو غنیمت ہے موجودہ حالات میں خدشہ ہے کہ نگران حکومت کی مدت طوالت نہ اختیار کر جائے پاکستان میں جاری حلقہ حلقہ بندیاں بہت سارے امور کی طرف اشارہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دستیاب ترقیاتی فنڈز کو میرٹ اور عوامی ضروریات کے مطابق خرچ کیا جا رہا ہے مسلئہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حل تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی اور مظالم کی انتہا کر دی جن سے اقوام عالم کی چشم پوشی لمحہ فکریہ ہے ایل او سی پر نہتے عوام سکولوں اور گاڑیوں پر بھارتی فائرنگ بزدلانہ حرکت ہے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا ہمارے اسلاف نے قیام پاکستان سے قبل قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے جن لا زوال رشتوں کی بنیاد رکھی تھی انہیں قائم رکھا جائے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم