پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے مظفرآباد میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی ۔ سو بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کیلئے فنڈز وفاقی وزارت ہیلتھ فراہم کرے گی۔ حکومت آزاد کشمیر نے راڑہ کے مقام پر سو کنال اراضی تجویز کر دی ۔ پی سی ون کی تیاری کیلئے ایٹامک انرجی کمیشن کی ٹیم جگہ کی موزونیت کیلئے ان جگہوں کا دورہ کرے گی ۔ ہسپتال میں کلینکل انکالوجی ڈویژن ، نیو کلیئر میڈیسن ڈویژن ، ڈائیگنوسٹک ریڈیالوجی اینڈ لیبارٹری ڈویژن ، میڈکل فزکس ڈویژن ، ایپی ڈیمولوجی ڈویژن ، سو بیڈ پر مشتمل جس میں الگ الگ وارڈز ایسو لیشن روم کیمو تھراپی ، لائبریری ، کانفرنس روم، ایڈمن اور سیکورٹی سیکشن تعمیر کیے جائیں گے ۔ وفاقی وزارت قومی ہیلتھ سروسز نے آزاد کشمیر حکومت کو پی سی ون کی تیاری اور اے جے کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ۔اس حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر نعیم احمد خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ میجر جنرل خالد حسین اسد ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 20نومبر کو چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن کو خط لکھا تھا کہ کمیشن کے زیر انتظام پاکستان بھر میں 18اعلیٰ معیار کے حامل ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کوئی ادارہ موجود نہیں آزاد کشمیر پہاڑی علاقہ ہے جہاں آیوڈین کے کمی کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز سے رابطہ اور رضا مندی کے بعد آزاد کشمیر میں باضابطہ طور پر ہسپتال کے قیام کے فیصلہ کے حوالہ سے تحریری طور پر آزاد کشمیر حکومت آگاہ کیا جس کے بعد ہسپتال سے متعلق امور کو طے کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی نشست منعقد ہوئی ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور تمام ذمہ داران کے دلی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست کو پذیرائی بخشی ۔ یہ آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم