جمعرات 26 اپریل 2018ء
جمعرات 26 اپریل 2018ء

بھارتی مظالم ، ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے

 رالاکوٹ،باغ ،ہجیرہ ،عباسپور ،حویلی،پانیولہ ،سدھنوتی(اسٹاف رپورٹر ) راولاکوٹ ڈویژنل ھیڈ کوارٹر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑا جلوس ڈپٹی کمشنر پونچھ کے دفتر سے نکالا گیا جس میں شہریوں صحافیوں ، ملازمین اور طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاءجلوس نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عالمی ضمیر کو جھگانے اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر بھارت کے خلاف زبردست تعرے لگائے گئے یہ جلوس پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں ایک جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔ ہجیرہ ،عباسپور،پانیولہ اور سدھنوتی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ پانیولہ سے نامہ نگارکے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانیولہ اور اس کے نواحی علاقوں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں بعد از نماز جمعة المبارک انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا شرکاءجلوس نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد جلسے کی شکل اختیار کر لی جس سے انجمن تاجراں کے صدر سردار اشفاق خان (ر) تحصیلدار راجہ منظور کیانی جماعت اسلامی حلقہ چار کے صدر ممتاز خان ٹرانسپورٹ یونین کے رہنما سردار سجاد خان، ٹیچرز آرگنائزیشن کے رہنما شوکت عالم عباسی عتیق احمد خان مشکور حسین شاہ سردار شاہجہان خان کبیر اللہ شاہ معروف صحافی راجہ نسیم اختر کیانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت کی شدید مزمت کرتے ہوئے ایل او سی کے اس پار بسنے والوں کو پیغام دیا کہ آزاد کشمیر کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےآزاد جموں وکشمیر بار کونسل کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا نے عدالتی کاروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیری عوام کے قتل عام بھارت کی کھلی دہشت گردی کے خلاف جہلم ویلی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ہٹیاں بالا کے وکلاﺅں نے یوم سیاہ منایا اس ضمن میں ایک احتجاجی کیمپ بار روم میں لگایا گیا جس کی قیادت آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے ممبر سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری طارق عالم ایڈووکیٹ نے کی جبکہ کیمپ کی صدارت صدر بار محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ نے کی تمام وکلاﺅں نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کر کے بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جبکہ سرکاری ملازمین سول سوسائٹی اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور سیا ہ پرچم بلند کر کے یوم سیاہ منایا۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم