بدھ 24 اکتوبر 2018ء
بدھ 24 اکتوبر 2018ء

سانحہ شوپیاں دہشت گردی کی بدترےن مثال ہے،صدر آزادکشمیر

مظفرآباد (دھرتی نیوز)صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمےر ، پاکستان اور تارکےن وطن کمےونٹی معصوم کشمےرےوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور ان کی بھرپور حماےت کرتے ہےں جو بھارت کی جانب سے بدترےن تشدد اور رےاستی دہشت گردی کا نشانہ بنائے جا رہے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار صدر آزاد جموںوکشمےر نے وزےر قانون ، انصاف و پارلےمانی امور راجہ نثا ر احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کےا جنہوں نے آج ےہاں اےوان صدر مظفرآباد مےں صدر رےاست سے ملاقا ت کی ۔ صدر مسعود خان نے شوپےاں مےں حالےہ دنوں مےں ہونے والے خون رےزی جس مےں 20سے زائد معصوم کشمےرےوں کو شہےد کےا گےا ہے کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ےہ دہشت گردی کی بدترےن مثال اور ناقابل معافی جرم ہے جس کے لئے بھارتی حکومت کو فوری طور پر جوابدہ ٹھہراےا جانا چاہےے۔ صدر آزاد جموںوکشمےر نے شوپےاں کے المناک سانحہ کے بعد آزاد جموںو کشمےر قانون ساز اسمبلی اور کشمےر کونسل کے جوائنٹ سےشن کے انعقاد اور 6اپرےل کو کشمےرےوں کے ساتھ ےوم ےکجہتی منانے اور کشمےرےوں کی سےاسی ، سفارتی و اخلاقی حماےت جاری رکھنے پر وزےراعظم پاکستان کا شکرےہ ادا کےا۔ صدر نے کہا کہ برھان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمےرےوں کے دلوں مےں جدوجہد آزادی کےلئے اےک نےا جو ش و ولولہ پےدا ہوا ہے ےہی وجہ ہے کہ بھارت کی تمام تر ظالمانہ کاروائےوں ، تشدد ، قتل و غارت گری کے باوجود نڈر و بے باک کشمےری اےک مضبوط و مصمم ، عزم اور حوصلے کے ساتھ آزادی کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہورےت اور سےکولرزم کی دعوے دار مودی سرکار نے معصوم کشمےرےوں پر ظلم و بربرےت اور جارحےت کے تمام رےکارڈ تو ڑ دئےے ہےں معصوم کشمےری نوجوانوں کو سرعام قتل کےا جار ہا ہے ۔ پےلٹ گنوں سے انہےں بےنائی سے محروم اور معذور کےا جا رہا ہے۔ انہےں غےر قانونی طور پر حراست مےں لےا جاتا ہے اور دوران حراست ہی انہےں غائب اور قتل کےا جا رہا ہے ۔ خواتےن کے ساتھ رےپ اور عصمت دری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نے پورے جموں وکشمےر کا محاصرہ کرکے کرفےو جےسے حالات پےدا کر رکھے ہےں اور سرچ آپرےشن کی آڑ مےں کشمےرےوں کے گھروں پر غےر قانونی طور پر چھاپے مارے جار ہے ہےں جس سے چادر اور چاردےواری کے تقدس کو بری طرح سے پامال کےا جار ہا ہے۔ کشمےرےوں کے گھروں اور ان کی املاک کو تباہ کےا جار ہا ہے۔ کشمےر کے ہر گھر سے لاشے اُٹھ رہے ہےں لےکن اس کے باوجود جرائتمند کشمےرےوں کے حوصلے بلند ہےں اور وہ تحرےک آزادی کی مشعل کو پورے عزم صمےم کے ساتھ تھامے ہوئے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمےر کے لوگ اپنے کشمےر ی بہن ،بھائےوں کے درد کو محسوس کرتے ہےں اور ان کی آزادی تک اپنی حماےت جاری و ساری رکھےں گے ۔