بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

مینجمنٹ گروپ کے دو افسران کی گریڈ 20، تین کی 19میں ترقیابی

مظفرآباد ( دھرتی نیوز ) آزاد کشمیر میں مینجمنٹ گروپ کے دو افسران کو گریڈ 20جبکہ تین کو گریڈ 18سے 19میں ترقیاب کر دیا گیا ، اگلے گریڈ میں ترقیابی کا فیصلہ یہاں مظفرآباد میں منعقدہ سلیکشن بورڈ میں ہوا ، گریڈ 18سے 19میں ترقیاب ہونے والے آفیسران میں ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ راجہ طاہر ممتاز ، ڈپٹی کمشنر باغ سردار وحید خورشید اور پی ایس ہمراہ وزیراعظم بدر منیر شامل ہیں ، اس طرح گریڈ 19سے 20میں ترقیاب ہونے والے افسران میں سپیشل سیکرٹری صحت عامہ ظفر محمود خان اور کمشنر پونچھ ڈویژن حمید مغل شامل ہیں ، سلیکشن بورڈ نے اپنی سفارشات بھیج دی ہیں توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں نوٹیفکیشن ہو جائیگا ۔