پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

انجمن تاجران باغ کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلے کا امکان

  باغ(دھرتی نیوز) باغ شہر میں انجمن تاجران کے انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو گی ۔ جس کے لیے ان انتخابات کی نگرانی کرنے والے الیکشن کمیشن نے ایک ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے۔ ان انتخابات میں جن بڑے تین گروپوں کے درمیان مقابلہ ہو گا اُن میں تاجر دوست پینل کے صدارتی اُمید وار سید فاروق شاہ ہیں۔ تاجر اتحاد پینل جس کے صدارتی اُمید وار حافظ طارق محمود شامل ہیں ۔تینوں گروپوں نے اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے ان اُمید واران اور اُن کے حمایت یافتہ تاجران نے بھر پور انتخابی مہم چلائی ہے۔ تاجر اتحاد گروپ کا انتخابی نشان چاند، تاجر دوست پینل کا انتخابی نشان تالا اور باغبان پینل کا انتخابی نشان پھول ہے۔ ادھر الیکشن کمیشن نے ایک ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق تاجر ووٹر کو ووٹ پول کرنے کے لیے شناختی دستاویز دکھانی ضروری ہو گی ۔ جبکہ اسلحہ، موبائل فون اور کیمرہ پونگ بوتھ کے اندر نہیں لے جا سکتا ۔ غیر متعلقہ افراد بھی اس جگہ داخل نہیں ہو سکتے۔ مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کے بھی سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم