پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلا ف عدم اعتماد کی تحریک دم توڑ گئی

مظفرآباد ( دھرتی نیو ز ) وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلا ف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کی منصوبہ بندی اب دم توڑ گئی ہے ، وزیر اعظم نے وفاق اورپاک فوج کے اعلیٰ حکام سے ملا قات کے بعد کابینہ میںتوسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جبکہ چار کے قریب مشیر بھی لیے جائیں گے جو منتخب نما ئندگان نہیں ہو ں گے ۔ گزشتہ ماہ بعض ممبران اسمبلی نے اپوزیشن کی دیگر جما عتوں کی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کے بعد عدم اعتمادکی قرارداد جمع کروانے کی غیر اعلا نیہ منصو بہ بندی کی تھی جس میں مو جود کابینہ میں شامل بعض وزراء اور دیگر بھی شامل تھے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر جو مسلم لیگ ”ن “ آزادکشمیر کے صدر بھی ہیں نے بروقت وفاق کے اعلیٰ حکام اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام سے ملا قات کی اور ملکی صورتحال کے علا وہ سیا سی امور پر بھی تبادلہ خیال کرکے اُن سے حمایت حاصل کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کے 8نئے وزراءکو کابینہ میں شامل کیا جائے ، حکومتی ذرائع کے مطابق ان نئے شامل ہونے والے وزراءمیں مہا جرین کو زیا دہ سے زیا دہ نما ئندگی دی جائے گی جبکہ چار مشیران کی تقرری غیر منتخب نما ئندگان سے کی جائے گی ۔ رواں ماہ کے آخری مہینے تک نہ صرف کابینہ میں تو سیح ہوجائے گی بلکہ کشمیر کونسل سمیت دیگر معاملات پر بھی پیش رفت ہو گی ۔ آئندہ ماہ 21مئی کو پاکستان میں عبوری حکومت چارج سنبھال لے گی اس لیے آزادکشمیر سمیت کشمیر کونسل سے متعلق جو بھی اقدامات کرنے ہیں وہ رواں ماہ کے آواخر تک ہی کیے جاسکیں گے ۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم