پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

سہیل اعظم ممبر بورڈ آف ریونیو ، ، انصر یعقوب ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) حکومت آزادکشمیر نے بیورو کریسی میں تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کرکے ممبر بورڈ آف ریونیو، جبکہ پروگرام منیجر ڈی آر یومظفرآباد انصر یعقوب کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ محکمہ تعلیم میں تبادلوں کے ایک او ر نوٹیفکیشن کے مطابق سردار خالد محمود خان پرنسپل بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ کو تبدیل کر کے دوبارہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ تعینات کر دیا گیاجبکہ سردار محب شیراز کو پرنسپل ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ ، ماہر مضمون ایلیمنٹری کالج سردار محمد شکیل خان کوتبدیل کرکے صدر معلم صابر شہید پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ تعینات کردیا گیا، جبکہ ذکیہ خاتون پرنسپل ایلیمنٹری کالج کوٹلی کو تبدیل کرکے ڈی ای او شعبہ نسواں کوٹلی، ڈی ای او کوٹلی عظمیٰ شیراز کو تبدیل کرکے پرنسپل ایلیمنٹری کالج کوٹلی تعینات کیا گیا ہے ،محکمہ خوراک آزادکشمیر میں ترقیابیاں اور تبادلے ، سردار طارق شریف خان آف ہورنہ میرہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک مظفرآباد /پونچھ ، امان اللہ خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک ترقیاب کر دیاگیا جبکہ سردار محمد نسیم خان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی)ضلع پونچھ کو تبدیل کر کے ڈی ایف سی ضلع حویلی کہوٹہ تعینات کر دیاگیا ہے ۔ محکمہ خوراک کے ان آفیسران نے اپنی جائے تعیناتی پر حاضری دے کر اپنے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، واضح رہے کہ گزشتہ روز سردار خالد محمود کو ڈی ای او پونچھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو ایک گھنٹہ بعد منسوخ کرکے سردار محب شیراز کو ڈی ای او پونچھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور شام گئے دوبارہ حکومت نے سردار خالد محمود کو ڈی ای او پونچھ تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ، سردارخالدمحمودخان بھی قبل ازیں بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ تعینات رہے

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم