هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

منصوبہ بندی نہ کی تو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائینگے ، وزیر اعظم

میرپور ( دھرتی نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ اوورسیز سالانہ اربوں روپے کازرمبادلہ بھیج کرملک کی معیشت میںاہم رول اداکررہے ہیں۔ اوورسیز کے لیے آزادکشمیر میں انوسٹمنٹ بورڈ کاقیام عمل میں لایاہے۔ آزاد کشمیرمیں OPF کوفعال ہونا چاہیے۔ OPF اور ایم ڈی اے کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشت سے بہترثمرات مرتب ہونگے۔ اوورسیز کے سرمایہ کومحفوظ بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ سابقہ دور میںاگرایم ڈی اے ٹھیک کام کرتاتواوورسیز اپناسرمایہ یہاں سے اسلام آباد اور دیگر جگہوں پرمنتقل نہ کرتے ۔ اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن کودنیاکے دیگرممالک میں مارکیٹ تلاش کرنی چاہیے جہاں ہمارے لوگ جاکرکام کاج کرسکیں۔OPF میرپورمیں کیڈٹ کالج کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل لیول کی یونیورسٹی بنائے تاکہ ہمارے نوجوانوں کوبین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم کی سہولیات میسر آسکیں۔ اگر ہم نے مستقبل کے چیلنجوں کومدنظر رکھ کرمنصوبہ بندی نہ کی تو ہم ترقی کی دوڑ میںبہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن اور ادارہ ترقیات میرپور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط کرنے کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آزادکشمیر کے وزیرسپورٹس چوہدری محمدسعید، سینیٹرکیپٹن شاہین خالد،ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد، ایم ڈی اے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن حبیب الرحمن گیلانی،او پی ایف کے ڈائریکٹرجہانگیرمنہاس نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ایم این اے شکیلہ لقمان، چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمدکمیشن کرنل (ر)وقار احمدنور، ممبران اسمبلی چوہدری مسعود خالد، مصطفی بشیرعباسی، ڈی جی ادارہ ترقیات چوہدری اعجاز رضا، کمشنرچوہدری محمدطیب، ڈی آئی جی راشدنعیم، ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری او پی ایف ،ادارہ ترقیات ،اوورسیز راہنماﺅں، مختلف محکموں کے افسران ،سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ اوورسیز اربوں روپے کاسالانہ زرمبادلہ بھیجتے ہیں جس سے ملک کی معیشت پربڑے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر سے برطانیہ، یورپ ،امریکہ اورمیڈل ایسٹ میں لاکھوں افراد آباد ہیں ۔کشمیری اوورسیز نے برطانیہ اوریورپی ممالک میںوہاں کی عملی سیاست میںحصہ لیتے ہیں اسی وجہ سے آج برطانیہ اور یورپی ممالک میں وہ ممبران پارلیمنٹ بھی منتخب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرپوراوورسیز کاشہرہے اس شہرکوسیاحت کے حوالے سے مزیدترقی دیںگے۔ منگلاجھیل کوبین الاقوامی سیاحت کامرکز بنائیں گے تاکہ ہمارے اوورسیز چھٹیوں میں دیگرممالک میں جانے کے بجائے اپنے آبائی گھرآسکیں اور انھیں یہاں سیاحت کی بھی تمام سہولیات میسر ہوسکیں۔انھوں نے کہاکہ او پی ایف کادائرہ کارپورے آزاد کشمیر میں بڑھایاجائے ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم