جمعرات 21 جون 2018ء
جمعرات 21 جون 2018ء

میٹرک پاس معلمین و معلمات کو ریٹائر کرنےکا فیصلہ

  مظفرآباد( دھرتی نیوز) سیکرٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں میٹرک پاس /میٹرک معہ پی ٹی سی معلمین و معلمات کی ریٹائرمنٹ کے حوالہ سے کئے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے ، ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے پرائمری و جونیئر معلمین و معلمات جو صرف میٹرک یا میٹرک پی ٹی سی/ٹیکنیکل ڈپلومہ کے حامل ہونے کے باعث تعلیمی پالیسی اور محکمانہ قواعد میں درج شرائط و اہلیت پر پورا نہیں اترتے اور ریٹائر منت کیلئے مقرر کوالیفائنگ سروس پچیس سال پوری کر چکے ہیں کو 30اپریل 2018ءسے جملہ مراعات ، پنشن کے ساتھ ملازمت سے ریٹائر کیا جاتا ہے ، ایسے معلمین و معلمات جو متذکرہ بالا کوالیفکیشن کے حامل ہیں تاہم 30اپریل 2018تک کوالیفائنگ سروس پچیس سال پوری نہیں کرتے وہ جس تاریخ کو بھی کوالیفائنگ سروس پچیس سال پوری کریں گے اس تاریخ سے معہ مراعات پنشن ملازمت سے ریٹائر تصور ہوں گے ، ایسے معلمین و معلمات کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں متعلقہ اٹھارٹیز اپنی سطح پر مطلوبہ اقدامات میں لانے کی پابندہوں گی ۔