هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

خواتین کو کاروبار کی جانب مائل کرنے کیلئے بزنس ڈے کا انعقاد

  باغ(دھرتی نیوز)خواتین میں کاروبار کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے جامعہ خواتین آزاد کشمیر (باغ)کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ذیر اہتمام ایک روزہ ”بزنس ڈے“تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا افتتاح صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کیا ۔اس موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان ،چیف ایگزیکٹوآفیسر بی ٹی ایم گلوبل مسز دردانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور طالبات کی بڑی تعدداد موجود تھی۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے جامعہ خواتین کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین میں کاروبار کے فروغ کیلئے ایسی تقریبات کے انعقاد کو انتہائی اہم قرار دیا ۔اس موقع پر ہینڈی کرافٹ سمیت طالبات کے ہاتھوں بنائی گئی دیگر اشیاءمیں صدر ریاست نے گہری دلچسپی لی اور طالبات سے سوالات کئے ۔خواتین کے حوالے سے تجارتی سرگرمی کا انعقاد شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے فیکلٹی ممبران مسٹر قمر احمد ،مسز کومل طارق،مسز نگینہ لیاقت،مسز ماریہ بابر،مسز حنا کوکب اور مسز شازیہ کی مشترکہ کاوشوں سے کیا گیا ۔فیکلٹی ممبران نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین میں کاروباری رجحان کو فروغ دینا جبکہ جامعہ خواتین کا شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن خواتین کو کاروبار کی جانب راغب کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتا ہے ۔جہاں سے خواتین کاروبار سے متعلق آئیڈیاز کو کمیونٹی کی سطح تک شیئر کرسکیں ۔اس موقع پر طالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاء،لباس ،ثقافتی کھانے مکئی کی روٹی ،ساگ،لسی اور چٹنی وغیرہ کے سٹال بھی لگارکھے تھے ۔مہمانوں کی بڑی تعداد نے سٹالوں کا معائینہ کیا اور خریداری بھی کی۔مہمانوں کا اپنے تاثرات میں کہنا تھا کہ خواتین کو کاروبار کی جانب راغب کرنے کیلئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے جامعہ خواتین کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کا کردار انتہائی اہم ہو گا ۔ایسے پروگراموں کے انعقاد سے طالبات اور کمیونٹی کی خواتین کو جدید دور کے کاروباری چیلنجز کو سمجھنے اور کاروبار کی شروعات میں پچیدگیوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ایونٹ میں طالبات نے ٹیموں کی صورت میں حصہ لیا ۔اس موقع پر اشیاءکی قیمتوں کے بھاﺅ تاﺅاور فروخت میں مقابلے کی ذبردست فضاءدیکھنے کو ملی ۔تقریب کے آرگنائزر فیکلٹی ممبران نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد سے طالبات کو عملی طور پر کاروباری اونچ نیچ اور پچیدگیوں کو سمجھنے جبکہ گروپ کی صورت میں کاروباری جہتوں کوسمجھنے میں مدد ملے گی ۔انھوں نے کہا کہ ملکی معشیت کے استحکام کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم