هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

پونچھ ڈویژن کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی شاہراہ آزادپتن سے بند

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پونچھ ڈویژن کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی آزاد پتن روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی، آزاد پتن پل کے قریب سڑک کی بندش سے ہزاروں مسافروںاور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، سڑک کی بندش کے باعث راولپنڈی سے راولاکوٹ ہجیرہ ، کہوٹہ ، باغ ، عباسپور آنے والی گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں جبکہ دوسری طرف راولاکوٹ اور دیگر علاقوں سے راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی بھی لائنیں لگی رہی سنیکڑوں گاڑیاں آزاد پتن کے دونوں اطراف کھڑی ہیں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی آزادپتن گوئیں نالہ روڈ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے سڑک کی بندش کے باعث جہاں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہا ں سوموار کے روز قومی اخبارات بھی راولاکوٹ اور ضلع پونچھ کے دیگر مقامات پر نہ پہنچ پائے راولاکوٹ اور گرد ونوا ح سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروں اور سیاسی وسماجی زعماءنے سڑک کی بار بار بندش پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ اس سڑک کو قابل رفتار بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ سڑک جس سے پونچھ ڈوثیرن کی لاکھوں کی آبادی مستفید ہوتی ہے کی معیار ی تعمیر کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئے روز اس کی بندش کی وجہ سے ہونے والی مشکلات سے بچا جاسکے ۔ان ٹرانسپورٹ رہنماﺅں اور سیاسی زعما ءکا کہنا ہے کہ پہلے ہی اس سڑ ک پر کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع ہو چکے ہیں اور اگر اس بار بھی سڑک کی معیار ی تعمیر پر توجہ نہ دی گئی تو سڑک کے پیسے ضائع ہونے کا خدشہ ہے 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم