هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل دو مئی تک جاری رہے گا

پانیولہ(نامہ نگار) سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن ایاز بشیر نے کہا ہے کہ عوام ووٹر فہرستوں میں ناموں کے اندراج کو یقینی بنائیں ان فہرستوں کی تیاری کا عمل دو مئی تک جاری رہے گا ۔رجسٹریشن عملہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اٹھارہ سال کے ووٹرز کا اندراج اور وفات پا جانے والوں کا اخراج کروایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر راولاکوٹ کے دورہ کے موقع پرکیا اور دفتری عملہ کو ہدایت کی کہ انتخابی فہرستہا کی تیاری ، نظر ثانی ،ترمیم و درستگی کے کام کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ (رجسٹریشن آفیسر) سے تعاون کیا جائے تاکہ انتخابی فہرستہا کی تیاری کا کام بمطابق شیڈول احتتام پذیر ہو۔بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ/ رجسٹریشن آفس سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی موجودہ فہرستہا پر نظرثانی ،درستگی کے لیے کوالیفائنگ تاریخ 31 مارچ مقرر ہو چکی ہے ۔جناب چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کی ہدایت کے مطابق ایسے افراد جو 31 مارچ 2018 تک 18 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں کے ناموں کا اندراج کیا جائے گا اور جو سال 2016 ءکے عام انتخابات کے بعد وفات پا چکے ہیں کے ناموں کا اخراج کیا جائے گارجسٹریشن کا یہ عمل 2 مئی تک جاری رہے گاانہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر انتخابی فہرستہا میں درج ہونے سے نہ رہ جائے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم