هفته 26 مئی 2018ء
هفته 26 مئی 2018ء

کابینہ کی ورکنگ پارٹی کے حدمیں ایک ارب تک اضافہ کی منظوری

مظفرآباد)دھرتی نیوز) محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر نے آزاد جموں وکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی حد کو 10کروڑ(100ملین روپے)سے بڑھا کر چالیس کروڑ (400ملین روپے )اور آزادجموں وکشمیر کابینہ کی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے ترقیاتی منصوبو ں کی منظوری کی حد کو چالیس کروڑ سے (400ملین سے) سے بڑھا کر ایک ارب روپے (1000ملین روپے) اضافہ کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے ۔