اتوار 21 اکتوبر 2018ء
اتوار 21 اکتوبر 2018ء

انجمن تاجران راولاکوٹ ، ٹرانسپورٹرز کا 30اپریل کے شٹر ڈاون اور پہیہ جام سے لاتعلقی کا اظہار

  راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) انجمن تاجران راولاکوٹ نے نعیم بٹ کی موت کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ فوری منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر افتخار فیروز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ احتجاج کے بعد مذاکرات کے نتیجے میں کمیشن قائم ہوا تھا اور کمیشن کی رپورٹ آنے سے قبل مزید کسی احتجاج کو منظم نہیں کیا جا سکتا ، اس لئے فوری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ، ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ منظر عام پر نہ لائی گئی تو سخت احتجاج کریں گے ، نعیم بٹ کے ورثاءکو انصاف دلانے کیلئے ہر سطح پر جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران نے کسی قسم کی کوئی کال تاحل نہیں دی اور کمیشن قائم ہونے کے موقع پر بھی کسی انتظامی افسر کی معطلی کا اعلان نہیں ہوا تھا اور رپورٹ سے قبل اس طرح کا مطالبہ بھی غیر سیاسی اقدام ہے ، شہر کی وارث منتخب انجمن تاجران ہے اور بلا جواز تاجران کو کسی آزمائش میں نہیں ڈالا جائے گا ارو نہ ہی کسی کی ایسا کرنے دیا جائیگا، ایک ہفتہ کے اندر اگر رپورٹ منظر عام نہ لائی گئی تو انجمن تاجران سیاسی جماعتوں اور ورثاءکی مشاورت سے اپنا لائحہ عمل دیے گی ، اجلاس سے سردار افتخار فیروز کے علاوہ حاجی اعجاز حنیف ، سردار طاہر فاروق ، تنویر خالق ، آصف اشرف ، عرفان اشتیاق ، قاضی کامران ، چوہدری شاہد ، التفار خان ، شاہ میر خان، آصف عاشق ، صغیر خان ، شہزاد انور ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا دریں اثناءٹرانسپورٹ ورکر ز یونین کے سپریم ہیڈ سردار ارشد خان ، صدر سردار امجد یا سین، حاجی افتخار اور گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے جنرل سیکرٹری سردار عرفان اشتیا ق نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ جاری کیے گئے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے کسی قسم کے پہیہ جام کا اعلا ن نہیں کیا اور نہ ہی 30اپریل کو پہیہ جا م کیا جارہا ہے پہیے کے وارث ٹرنسپورٹرز ہیں اور نکی اپنی قیا دت مو جو د ہے ۔ کسی کے ذاتی مفادات کے لیے ٹرانسپورٹرز کو استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نعیم بٹ کی قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم ہے اور رپورٹ منظر عام پر آنے سے قبل کسی قسم کے احتجا ج میں ٹرانسپورٹر ز کو شامل کرنے کی کو شش کی حما یت کسی صورت نہیں کی جا سکتی ۔ راستوں پر سیا ست کرنے کا عمل رک دیا جائے اور شہید سفید پوش کارکن کے ورثاءکو انصاف فراہم کرنے کے لیے کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرینگے ۔ اور کسی نے زبردستی کی کو شش کی تو سخت جو اب دیا جائے گا۔