هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

سیاحتی سرگرمیوں سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ، صدر آزادکشمیر

 میر پور (دھرتی نیوز)صدرآزاد جموں وکشمیرسردارمحمدمسعود خان نے کہاہے کہسیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹرکوبھی آگے آناہوگا۔ ریاست جموںوکشمیر قدرتی لحاظ سے دنیاکا خوبصورت علاقہ ہے۔ حکومت جہاں آزادکشمیرمیں دیگرشعبوں میںترقی کررہی ہے وہاں سیروسیاحت کی صنعت کے لیے ٹورازم کوریڈورکے تحت 200 کلومیٹر سڑک بنائی جارہی ہے جوآزادکشمیرکے تمام خوبصورت اور سیاحتی مقامات سے ہوکرگزرے گی۔ پاک چائینہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کادوسرابڑا پراجیکٹ” صنعتی زون“ میرپورمیں بنے گا جہاں بین الاقوامی سرمایہ کارآئیں گے۔ سی پیک کے تحت مانسہرہ مظفرآباد،میرپور ایکسپریس وے بھی میرپورسے گزرے گی اور میرپورمیں بننے والافائیوسٹارہوٹل بھی پاکستان کابہترین ہوٹل ہوگا جوواٹرسپورٹس کی سرگرمیوں کواجاگرکرے گا۔ان تمام اقدامات سے سیاحت اور معیشت پربڑے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ محکمہ سیاحت کے زیراہتمام جشن بہاراں میلہ نے اہلیان میرپورکے چہروں کی رونقیں بحال کی ہیں اور لوگوں کامیلے میں بھرپورجوش وخروش ہے۔ اس طرح کے ثقافتی میلے آئندہ باقاعدگی سے ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کوصحت مندانہ تفریح کی سہولیات بھی میسر آسکیں۔ اس پارکشمیری عوام مقبوضہ کشمیرکے ان بھائیوں کوبھی یاد کرتے ہیں جو گذشتہ 70 سالوں سے بھارتی ظلم اور بربریت کاسینہ سپرہوکرمقابلہ کررہے ہیںاور وہاں تفریح کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورحق خودارادیت کے لیے آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام ہرممکن جدوجہد جاری رکھےںگے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے جشن بہاراں میلہ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آزادکشمیرکے وزیراطلاعات،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس،سیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردارجاوید ایوب نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، چیئرمین فیسٹیول کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیاحت طارق محمود ملک،مختلف کمیٹیوں کے ممبران و اراکین، عوام الناس، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صدرآزادکشمیرسردارمحمدمسعود خان نے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر دوحصوں میںبٹی ہوئی ہے۔ ریاست کا مقبوضہ حصہ مظلوم اور محکوم ہونے کے باوجود خوبصورت ترین ہے۔ دنیابھر سے کشمیرجنت نظیر کولوگ دیکھناچاہتے ہیں تاہم مقبوضہ علاقہ میں سیاحوں کے لیے کوئی رسائی نہیں ہے اس کے برعکس آزادعلاقہ میں حکومت سیروسیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔نیلم جہلم ویلی اورراولاکوٹ میں سیاح صرف گرمیوں میں جاتے ہیں جبکہ ڈویژن میرپورمیں چاروں موسموں میںسیاحوں کی رسائی ممکن ہے۔ سیاحوں کے لیے حکومت نے پہلے مرحلے میں پاکستان اور آزادکشمیر کوملانے والی سڑکات اور اضلاع سے اضلاع کوملانے والی سڑکوں کونہ صرف پختہ کیاہے بلکہ معیاری سڑکیں تعمیر کی ہیں۔ خوبصورت ،تاریخی اور آثارقدیمہ ہماراورثہ ہیں

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم