اتوار 21 اکتوبر 2018ء
اتوار 21 اکتوبر 2018ء

موجودہ بحران کا حل ملٹری ڈیموکریسی ہے،عتیق احمد خان

  کھائی گلہ )نمائندہ خصوصی ( صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کو سیاست دانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات کسی سیاست دان کی وجہ سے کمزور نہیں کر سکتے۔ ملٹری ڈیموکریسی ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ قائد اعظم نے اپنی زندگی میں ہی چوہدری غلام عباس کو اپنا جانشین مقرر کر لیا تھا، کشمیر پر بات کرنے کےلئے اختلافات ختم کرنا ضرروی ہیں جو مسلم کانفرنس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہندوستان تیاری کر رہا ہے جس نے ائیر فورس کی تاریخی مشق شروع کر رکھی ہے۔خدا بھلا کرے آرمی چیف کا جس نے کہا پاکستانی فوج اندورنی و بیرونی دشمنوں سے مقابلے کے لئے تیا ر ہے۔ ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی غیر ریاستی جماعتیں ہیں جو مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ بنا رہی ہیں ۔ قائد اعظم نے مسلم لیگ کی مخالفت کی تھی اور مسلم کانفرنس کو ہی آزاد کشمیر کی مسلم لیگ قرار دیا تھا۔ ہم قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کو ترک کر کے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی طرف سے شروع کی جانے والی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ مذاق کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ غازی ملت نے اس وقت اپنی رہائش گاہ قرار داد الحاق پاکستان کے لئے پیش کی تھی جب ابھی پاکستان مععرض وجود میں آیا ہی نہ تھا۔ بھارت کی دو ڈویژن فوج اور 40ہزار فائٹر طیارے پاکستان پر حملے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں ایسے میں ہمیں متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ آج بھی مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت اور ان کا چہرہ و شناخت سمجھی جاتی ہے۔سید نذیر احمد شاہ مجاہد اول ابتدائی رفقاءمیں سے تھے جن کی جماعت کےلئے ولولہ خیز اور انتھک کاوشیں ہیں جن پر ہم ان کی گرانقدر سیاسی و سماجی اور ملی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وہ گزشتہ روز یہاں چھوٹا گلہ سادات محلہ میں وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ کی صدرات میں منعقدہ برسی کی تقریب کے شرکاءسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اس سے قبل جب وہ تقریب میں پہنچے تو وہاں پر موجود کارکنوں نے پھول کی پتیاں پھینک کر ان کا استقبال کیا۔ قبل ازیں سردار عتیق احمد خان نے نیو شالیمار اینڈ ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کیا۔تقریب سے حریت رہنما وزیر خوراک سید شوکت شاہ ، حریت رہنما سید یوسف نسیم ، ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی ، پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین اعجاز نوری ، ضلعی صدر مسلم کانفرنس اظہر نذر ، سید غلام احمد شاہ ، سید امتیاز حسین شاہ ، پی ٹی آئی کے مرتضیٰ علی احمد ، مسلم کانفرنس کے سردار کاشان مسعود ، سید رشید شاہ ، رئیس انقلابی ایڈووکیٹ، سید منیر شاہ قمر ، سردار ارشاد خان ، سید خلیل حسین شاہ ، ملک افسر ، خورشید اشرف ، جماعت اسلامی کے زاہد رفیق ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس سٹی کے صدر سردار نیاز تبسم، سردار کمال خان ،ٹرانسپورٹ ورکرز یونین کے سپریم ہیڈ سردار محمد ارشد خان ، مسلم کانفرنس حلقہ تین کے صدر خواجہ محمد جاوید ، ن لیگ کے راجہ افتخار ، ، شاہ نواز قادری ، اویس شاہ اور دیگر نے خطاب کیا ، نظامت کے فرائض سید اظہر علی شاہ نے انجام دیے۔تقریب میں عوام علاقہ ، مسلم کانفرنس کے کارکنان ، مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان ،اور وکلاءنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں شہدائے کشمیر ، شہدائے پاکستان کے لئے بلندی درجات کے لئے دعا کی گی۔