هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

وزیر اعظم نے ” جسٹس فار نعیم بٹ “کمیٹی کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) وزیراعظم آزادکشمیر نے راولاکوٹ میں دھرنا دینے والی” جسٹس فار نعیم بٹ “کمیٹی کے اراکین کو مذاکرات کیلئے اسلام آباد بلا لیا ہے ، وزیراعظم نے کمیٹی کو یہ پیغام اتوار کو اپنے دورہ باغ کے دوران بھیجا تھا ، وہ پیر کو مذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن پیر کو ہڑتال کی کال کی وجہ سے اب یہ مذاکرات منگل کو اسلام آباد میں ہونگے ، کمیٹی نے اپنے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کیلئے عام کرنے اور موجودہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو معطل کرنے جیسے مطالبات شامل کر رکھے ہیں ، واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے نعیم بٹ کے حوالے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن نے 23اپریل کو رپورٹ حکومت کو پیش کرنی تھی لیکن بوجوہ رپورٹ ابھی تک حکومت کو نہ مل سکی ، خیال ہے کہ کل 2مئی کو جوڈیشل کمیشن حکومت کو رپورٹ پیش کر دے گا ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم